0
Saturday 23 Oct 2021 15:54

اسلام آباد کو ہر صورت مظاہرین سے محفوظ رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد کو ہر صورت مظاہرین سے محفوظ رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے کالعدم جماعت کے احتجاجی مارچ کی صورتحال میں وفاقی دارالحکومت کو ہر صورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کیلئے وزارت داخلہ نے ہنگامی اقدامات کیے ہیں، جس کے تحت اسلام آباد کو احتجاجیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے دیگر صوبوں سے بھاری نفری طلب کی گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے پنجاب، آزاد کشمیر اور کے پی سے پولیس کے 30 ہزار جوان مانگے ہیں جب کہ نفری کے ساتھ دنگا فساد سے نمٹنے کا سامان بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے نفری اسلام آباد پہنچانے کے لیے تینوں سیکریٹرز کو مراسلے بھجوا دیے۔ واضح رہےکہ لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالعدم جماعت کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے، جس کے پیش نظر تینوں شہروں میں کئی راستے بند ہیں جب کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک لاہور کا احتجاجی دھرنا پولیس کی رکاوٹیں عبور کر اسلام آباد کی جانب روانہ ہو چکا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 960140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش