QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ جام کمال خان کی استعفیٰ کی خبریں

23 Oct 2021 17:05

آج صبح سے باخبر ذرائع کی جانب سے یہی خبر موصول ہوئی تھی کہ انکا استعفیٰ متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کو ارسال کر دیا ہے۔ آج صبح سے باخبر ذرائع کی جانب سے یہی خبر موصول ہوئی تھی کہ انکا استعفیٰ متوقع ہے۔ البتہ خود انکی جانب سے یا ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 960146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960146/وزیراعلی-جام-کمال-خان-کی-استعفی-خبریں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org