QR CodeQR Code

جام کمال خان کے استعفیٰ کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، لیاقت شاہوانی

23 Oct 2021 17:20

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں ترجمان حکومت بلوچستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے متعلق خبر کی تردید کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفے کے متعلق افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان نے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے استعفیٰ کے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان اس سے قبل بھی بتا چکے ہیں کہ وزیراعلیٰ مستعفی نہیں ہونگے۔

علاوہ ازیں خود وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا ہے اور گورنر ہاؤس نے بھی استعفیٰ موصول ہونے کی تردید کر دی ہے۔ اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر چکی ہے۔ علاوہ ازیں جب وزیراعلیٰ نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا، اس وقت بھی بعض عناصر نے اسے غلط شکل دینے کی کوشش کی اور کہا کہ جام کمال خان بلوچستان کی وزارت اعلیٰ چھوڑ چکے ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے ہمیشہ ان افواہوں کی تردید کی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان بھی بتا چکے ہیں کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 960147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960147/جام-کمال-خان-کے-استعفی-کی-خبر-میں-کوئی-صداقت-نہیں-لیاقت-شاہوانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org