0
Saturday 23 Oct 2021 17:20

جام کمال خان کے استعفیٰ کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، لیاقت شاہوانی

جام کمال خان کے استعفیٰ کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، لیاقت شاہوانی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفے کے متعلق افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان نے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے استعفیٰ کے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان اس سے قبل بھی بتا چکے ہیں کہ وزیراعلیٰ مستعفی نہیں ہونگے۔

علاوہ ازیں خود وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا ہے اور گورنر ہاؤس نے بھی استعفیٰ موصول ہونے کی تردید کر دی ہے۔ اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر چکی ہے۔ علاوہ ازیں جب وزیراعلیٰ نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا، اس وقت بھی بعض عناصر نے اسے غلط شکل دینے کی کوشش کی اور کہا کہ جام کمال خان بلوچستان کی وزارت اعلیٰ چھوڑ چکے ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے ہمیشہ ان افواہوں کی تردید کی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان بھی بتا چکے ہیں کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 960147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش