QR CodeQR Code

کالے قانون ’پی ایس اے کے تحت 26 کشمیری نوجوان آگرہ جیل منتقل

23 Oct 2021 20:20

بتایا جاتا ہے کہ گرفتار شدگان ملزمان کو او جی ڈبلیو اور جنگجوؤں کو لاجسٹک سپورٹ کرنیکی پاداش میں گرفتار کرنیکے بعد پی ایس آئی کے تحت جیل منتقل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پلوامہ میں 9 اور شوپیان میں 10 نوجوانوں کو اس الزام کے بعد کہ ان کے عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطے ہیں، یا وہ ان کے لئے کام کررہے ہیں۔ گذشتہ دو روز کے دوران وادی سے باہر جموں، ادہمپور، کھٹوعہ، راجوری اور پونچھ جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔جمعہ کو اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر وادی کے مزید 26 نوجوانوں پر نام نہاد پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لا کر انہیں آگرہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حکم نامہ زیر نمبر HOME/PBV/906 جاری کیا گیا ہے، جس میں وادی کے مختلف جیلوں میں پی ایس اے کے تحت 26 افراد کو فوری طور سنٹرل جیل آگرہ منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ گرفتار شدگان کو ائیر فورس کے خصوصی طیارے میں دہلی لے جایا گیا۔ احکامات پر فوری طور عمل کرتے ہوئے حکام نے ان سبھی افراد کو بذریعہ ہوائی جہاز آگرہ منتقل کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار شدگان ملزمان کو او جی ڈبلیو اور جنگجوؤں کو لاجسٹک سپورٹ کرنے کی پاداش میں گرفتار کرنے کے بعد پی ایس آئی کے تحت جیل منتقل کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 960160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960160/کالے-قانون-پی-ایس-اے-کے-تحت-26-کشمیری-نوجوان-ا-گرہ-جیل-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org