QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کے 6 اضلاع میں بھارتی ایجنسی ’این آئی اے‘ کے چھاپے

23 Oct 2021 21:21

ابھی تک اس کیس کے سلسلے میں 13 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے جمعہ کی صبح سرینگر، پلوامہ، شوپیان، بارہمولہ، کولگام اور اننت ناگ میں چھاپے مارے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے وادی کشمیر میں جنگجوؤں کے معاونین کو پکڑنے کے نام پر تازہ چھاپہ ماری کی کارروائیاں انجام دیں۔ 6 اضلاع میں 10 مقامات پر تلاشیاں لی گئیں اور مزید 8 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ابھی تک اس کیس کے سلسلے میں 13 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے جمعہ کی صبح سرینگر، پلوامہ، شوپیان، بارہمولہ، کولگام اور اننت ناگ میں چھاپے مارے گئے۔ ضلع شوپیان کے کانجی اولر علاقے میں تین افراد کو تحقیقات کے لئے حراست میں لیا گیا۔ پلوامہ کے قاضی گنڈ کاکہ پورہ علاقے میں فیروز احمد وانی کے گھر پر چھاپہ مار گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فیروز احمد وانی گزشتہ 15 دنوں سے پولیس حراست میں ہیں۔ ادھر سرینگر کے پارمپورہ، زکورہ اور قمر واری علاقے میں بھی جاں بحق ہوئے عساکر کے معاونین کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ ایجنسی کے بیان کے مطابق جن افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ان میں عادل احمد وار سرینگر، منان گلزار ڈار سرینگر، ہلال احمد ڈار کپوارہ، صوبیہ ساکن پارم پورہ، روف بٹ اننت ناگ، ثاقب بشیر کپوارہ، زماں عادل سرینگر اور حارث نثار لنگو شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 960161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960161/مقبوضہ-کشمیر-کے-6-اضلاع-میں-بھارتی-ایجنسی-این-ا-ئی-اے-چھاپے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org