QR CodeQR Code

انصاف کو کچلنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، پرینکا گاندھی

23 Oct 2021 21:23

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ اس جرم کو دبانے کی بی جے پی حکومت نے کوشش کی، وہ انصاف کو کچلنے کی پالیسی تھی، جسکی مخالفت کرنے پر انہیں حراست میں لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کی سیاست میں کانگریس کو حاشیہ سے نکال کر اقتدار کی دہلیز پر لے جانے کا حوصلہ دکھانے والی کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی حکومت پر کسانوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انصاف کو کچلنے کی حکومت کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ بارہ بنکی کے ہرکھ بازار سے پارٹی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انصاف کو کچلنے کی حکومتی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ہراساں کرنا قبول نہیں کیا جاسکتا جس طرح لکھیم پور میں مرکزی وزیر مملکت کے بیٹے نے کسانوں پر گاڑی چڑھا کر قتل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جرم کو دبانے کی بی جے پی حکومت نے کوشش کی، وہ انصاف کو کچلنے کی پالیسی تھی، جس کی مخالفت کرنے پر انہیں حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری خریداری مراکز پر کسانوں کے بدسلوکی اس حکومت نے کی، کسانوں کی پیداوار کو محدود مقدار میں خریدا گیا، دھان کی خریداری میں بدانتظامی کے سبب لکھیم پور کے ایک کسان کو منڈی میں پڑے اپنے دھان میں آگ لگانی پڑی جبکہ کھاد کی تقسیم میں بدانتظامی کے سبب للت پور کے ایک کسان کی کھاد تقسیم مرکز میں لائن میں کھڑے کھڑے موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمت مانگنے والے بے روزگاروں پر بی جے پی حکومت لاٹھیں چلواتی ہے، منتخب امیدوار جوائننگ کے لئے تحریک کررہے ہیں پر اس حکومت میں کوئی سنائی نہیں ہوتی اور سماج کا ہر طبقہ پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کو انصاف ملے یہی ہماری کوشش ہے جس کے لئے ہر جدوجہد کے لئے تیار ہوں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ کورونا کے دور میں مالی تنگی سے متاثر کنبہ کو 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے اور 20 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دینے کا انتظام کانگریس کی حکومت بننے پر کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 960168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960168/انصاف-کو-کچلنے-کی-کوشش-کامیاب-نہیں-ہونے-دینگے-پرینکا-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org