QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا پاک بھارت کرکٹ میچ بڑی اسکرین پر دکھانے کا فیصلہ

23 Oct 2021 20:19

فیصلہ شہریوں کی دلچسپی مدنظر رکھ کر کیا گیا، اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے احکامات جاری کر دیے ہیں، شہری فیملیز کیساتھ بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے پاک بھارت کرکٹ میچ بڑی اسکرین پر دکھانے کا فیصلہ کرلیا، فیصلہ شہریوں کی دلچسپی مدنظر رکھ کر کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی، سندھ سرکار نے پاک بھارت میچ بڑی اسکرین پر دکھانے کا فیصلہ کرلیا، شہر قائد کے مختلف مقامات پر اسکرینز نصب کی جائیں گی۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہل پارک اور سفاری پارک پر اسکرین لگائی جائیں گی، ڈسٹرکٹ ساتھ میں بیچ ویو پارک اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعلیمی باغ، اماں پارک پر بڑی اسکرین پر میچ دکھایا جائے گا۔ فیصلہ شہریوں کی دلچسپی مدنظر رکھ کر کیا گیا، اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے احکامات جاری کر دیے ہیں، شہری فیملیز کیساتھ بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے، جہاں ایونٹ کا سب سے بڑا میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر بروز اتوار کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 960176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960176/سندھ-حکومت-کا-پاک-بھارت-کرکٹ-میچ-بڑی-اسکرین-پر-دکھانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org