QR CodeQR Code

ظہور بلیدی کا بی اے پی ارکان کو مراسلہ جاری، جام کمال کیخلاف ووٹ کی ہدایت

23 Oct 2021 22:47

تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے بی اے پی کے پارلیمانی رہنماء نے جام کمال کے حامی ارکان کو وزیراعلیٰ کیخلاف ووٹ دینے کی ہدایت دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر اور پارلیمانی لیڈر ظہور احمد بلیدی نے بی اے پی کے ان پارلیمانی ارکان کو مراسلے ارسال کئے ہیں، جو وزیراعلیٰ جام کمال خان کے حامی ہیں۔ مراسلے میں بی اے پی ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں 25 اکتوبر 2021 کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف رائے شماری میں اپنا ووٹ جام کمال کے خلاف بحق تحریک عدم اعتماد استعمال کریں۔ بصورت دیگر تحریک عدم اعتماد سے انحراف کی صورت میں آرٹیکل 63A کی تمام شقوں کے تحت آئین و قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جس سے آپ کی صوبائی نشست سے بھی نااہل ہونا شامل ہیں۔ یہ مراسلے سردار سرفراز خان ڈومکی، سردارمسعود خان لونی، میر سلیم خان کھوسہ، ڈاکٹر ربابہ بلیدی، میر عارف جان محمد حسنی، حاجی میٹھا خان کاکڑ، نوابزادہ طارق خان مگسی، میر ضیاء اللہ لانگو، حاجی محمد خان طور اتمانخیل اور خلیل جارج کو بھجوائے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 960197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960197/ظہور-بلیدی-کا-بی-اے-پی-ارکان-کو-مراسلہ-جاری-جام-کمال-کیخلاف-ووٹ-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org