0
Saturday 23 Oct 2021 23:04

انتہا پسندی کو عسکریت پسندی میں تبدیل کیا جا رہا ہے، ایاز لطیف پلیجو

انتہا پسندی کو عسکریت پسندی میں تبدیل کیا جا رہا ہے، ایاز لطیف پلیجو
اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کوئی فرد پکڑ کر لا پتہ نہیں کیا جانا چاہیئے، جس کے خلاف مقدمہ ہو اسے بھی گرفتار کرکے 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش کرنا ضروری ہے، مطلوب شخص کے عزیزوں خصوصا خواتین کو گرفتار کرنا غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔ ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ مہنگائی کرپشن بیروزگاری عروج پر ہے، انتہا پسندی کو عسکریت پسندی میں تبدیل کیا جا رہا ہے، پاکستان دنیا میں تنہا ہوکر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر 174 روپے تک پہنچ گیا ہے، پارلیمنٹ اور عدلیہ اس سے لاتعلق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات اور سرکاری مناصب کے لئے ایک دوسرے کے خلاف نئے مہرے میدان میں اتارے جا رہے ہیں اور 22 کروڑ عوام کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور سندھ اسمبلی میں موجود سندھ کے نمائندوں کو سندھ کی وحدت، مالی وسائل، روزگار، صوبائی خود مختاری اور دریائی پانی کی تقسیم کے ایشوز پر اپنا واضع موقف اختیار کرنا ہوگا، سندھ دشمن گروہ سندھ کے عوام کو ان کے حق حکمرانی سے محروم رکھنا اور دیوار سے لگانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 960202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش