0
Saturday 23 Oct 2021 23:20

آج بھی پیپلز پارٹی لوگوں کو مکان اور روزگار فراہم کررہی ہے، مرتضیٰ وہاب

آج بھی پیپلز پارٹی لوگوں کو مکان اور روزگار فراہم کررہی ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے پورا کیا اور آج بھی پیپلز پارٹی لوگوں کو مکان اور روزگار فراہم کررہی ہے، کے ایم سی مارکیٹ کورنگی میں انہیں 35 متاثرہ خاندانوں کو دکانیں فراہم کی ہیں، یہ بات انہوں نے کے ایم سی مارکیٹ کورنگی پانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام سے چھت اور روزگار چھینا لیکن ہم انہیں یہ دیں گے، ہم پارٹی نعرہ کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں، ووٹ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم والے لیکر گئے لیکن کام پیپلز پارٹی کررہی ہے، سابق میئر وسیم اختر کے دور میں روزگار چھینا گیا لیکن ہم دکانیں بناکر دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 960204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش