0
Saturday 23 Oct 2021 23:32

بااختیار شہری حکومت قائم کی جائے اور میئر کا انتخاب براہ راست کروایا جائے، حافظ نعیم الرحمن

بااختیار شہری حکومت قائم کی جائے اور میئر کا انتخاب براہ راست کروایا جائے، حافظ نعیم الرحمن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، ملک میں طویل عرصے سے تمام صوبوں میں بلدیاتی نظام عملاً معطل تھا جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، الیکشن کمیشن کو چاہیئے کہ خیبر پختونخواہ کی طرح دیگر صوبوں بالخصوص کراچی میں بھی فوری بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے، تین کروڑ سے زائد عوام کے بے شمار مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ کراچی میں بااختیار شہری حکومت کے قیام کو یقینی بنایا جائے، میئر کا انتخاب براہ راست کیا جائے اور اس کے لئے موجودہ بلدیاتی ایکٹ میں تبدیلی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پورا شہر تباہ حال ہے، عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میٹرو پولیٹن شہر ہے جو کہ ملک کو 47 فیصد ٹیکس کی مد میں ادا کرتا ہے لیکن اس کے باوجود کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، کراچی میں صفائی ستھرائی کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں ہے، سڑکیں خستہ حال ہیں، شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، کراچی میں ضلعی ایڈمنسٹریٹر بھی کراچی کے مسائل سے ہی واقف نہیں ہیں، اس صورتحال کا واحد حل فوری بلدیاتی انتخابات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے معلوم ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے اکثریتی صوبوں میں اور سندھ میں پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر اتفاق کیا ہوا ہے، پیپلز پارٹی کراچی دشمنی میں شہر میں ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے کراچی کو فتح کرنے کی کوششوں میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 960206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش