0
Saturday 23 Oct 2021 23:57

شمالی وزیرستان، نامعلوم ملزمان نے سی پیک روڈ کے کنٹریکٹر کی قیمتی مشینری جلا دی

شمالی وزیرستان، نامعلوم ملزمان نے سی پیک روڈ کے کنٹریکٹر کی قیمتی مشینری جلا دی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سی پیک روڈ پر كام كرنے والے گورنمنٹ كنٹریكٹر كی بھاری مشینری كو نامعلوم مسلح افراد نے پٹرول چھڑک كر نذر آتش كر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں سی پیک روڈ پر كام كرنے والے سرکاری ٹھیکے دار کی بھاری مشینری كو نامعلوم مسلح افراد نے پٹرول چھڑک كر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں ایكسكیویٹر، روڈ رولر سمیت پانچ قیمتی مشینری جل كر راكھ ہو گئی۔ میر علی سے غلام خان تک سی پیک روڈ پر كام كرنے والے حکومتی ٹھیکے دار محمد فاروق داوڑ اور نذیر حسین نے اس حوالے سے بتایا كہ گذشتہ شام تبی ٹول خیل كے قریب واقع ان كے كیمپ پر 15 سے 20 مسلح نقاب پوشوں نے دھاوا بول دیا اور وہاں موجود مزدوروں اور ڈرائیوروں كو رسیوں سے باندھ كر كیمپ میں كھڑی گاڑیوں سے پیٹرول نكال لیا اور قیمتی و بھاری مشینری پر چھڑكنے كے بعد مذكورہ مشینری كو آگ لگا دی، جس سے 7 كروڑ مالیت كی مشینری جل كر راكھ ہوگئی۔

ٹھیكے دار فاروق داوڑ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس سے پہلے نہ تو انہیں كسی قسم كی دھمكیاں موصول ہوئی ہیں اور نہ ہی ایسے كچھ آثار دكھائی دیئے تھے، جس سے اتنا بڑا نقصان ہوا ہے۔ اس واقعے کے بارے میں عینی شاہدین کا کہنا ہے كہ نقاب پوشوں نے انہیں گن پوائنٹ پر ركھتے ہوئے پورے كیمپ كو مكمل طور پر یرغمال بنا لیا تھا اور مشینیری کے مکمل طور پر جل کر راکھ ہونے تک کیمپ میں موجود رہے، جب انہیں یقین ہوگیا كہ سب كچھ جل كر راكھ ہوچكا ہے تو اس کے بعد ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 960210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش