QR CodeQR Code

کرم، قبائل کے مابین جنگلات کے تنازعہ پر لڑائی چھڑ گئی، 2 افراد ہلاک

24 Oct 2021 01:15

ہفتہ کی صبح ساڑھے دس بجے سے جاری اس لڑائی میں فریقین ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیار استعمال کررہے ہیں، لڑائی میں فریقین ایک دوسرے کی آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں پاک افعان سرحد کے قریب دو قبائل کے مابین جنگلات کے تنازعہ پر لڑائی چھڑ گئی، ہفتہ کی صبح ساڑھے دس بجے سے جاری اس لڑائی میں فریقین ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیار استعمال کررہے ہیں، لڑائی میں فریقین ایک دوسرے کی آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیواڑ قبائل کے افراد جنگل سے لکڑیاں لارہے تھے کہ اس دوران منگل قبائل کے افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کی وجہ سے علاقے میں لڑائی چھڑ گئی، اس تصادم میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ڈی پی او  طاہر اقبال نے بتایا کہ فریقین کے مابین فائرنگ جنگل سے لکڑیاں کاٹنے پر ہوئی، پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور فریقین کے مابین فائر بندی کی کوشیش جاری ہیں۔ یاد رہے کہ گورگت نامی اس پہاڑی پر سابق پولٹیکل دور میں پولٹیکل عدالت اور پشاور کی عدالت نے پیواڑ قبائل کے حق میں فیصلے دیئے ہیں، اس کے باوجود آج یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔


خبر کا کوڈ: 960218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960218/کرم-قبائل-کے-مابین-جنگلات-تنازعہ-پر-لڑائی-چھڑ-گئی-2-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org