QR CodeQR Code

لاہور، کتاب "خالص لوگ اور مخلص حکومت" کی تقریب رونمائی

24 Oct 2021 18:36

مولانا عاصم مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "خالص لوگ اور مخلص حکومت" کتاب انتہائی مفید تالیف ہے، ایسی کتاب وقت کی اہم ضرورت تھی۔ ​​​​​​​انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد صدیق اعوان کی زیر سرپرستی اصلاح معاشرہ تحریک کا آغاز کیا ہے، تحریک اصلاح معاشرہ آئمہ مساجد کی تربیت کر رہی ہے، تحریک کا مقصد معاشرہ کی اصلاح، اسلام کا پرچار اور وحدت امت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک اصلاح معاشرہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد صدیق اعوان کی کتاب "خالص لوگ اور مخلص حکومت" کی تقریب رونمائی جامع مسجد کبری نیو سمن آباد لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت استاذ العلماء مولانا مخدوم منظور احمد نے کی۔ تقریب میں چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، سید محمود غزنوی، مفتی سید عاشق حسین، علامہ خالد محمود، علامہ ضیاء الرحمن فاروقی، محسن آکاش، صاحبزادہ محمد اطہر و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "خالص لوگ اور مخلص حکومت" کتاب انتہائی مفید تالیف ہے، ایسی کتاب وقت کی اہم ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد صدیق اعوان کی زیر سرپرستی اصلاح معاشرہ تحریک کا آغاز کیا ہے، تحریک اصلاح معاشرہ آئمہ مساجد کی تربیت کر رہی ہے، تحریک کا مقصد معاشرہ کی اصلاح، اسلام کا پرچار اور وحدت امت ہے۔ تحریک اصلاح معاشرہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد صدیق اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم مکاتب فکر کے علماء کو وطن عزیز کی سالمیت اور قیام امن کیلئے تیار کرنا ہے۔ اصلاح معاشرہ میں مساجد کا ہی کردار نمایاں ہو سکتا ہے، معاشرے کا بگاڑ نوجوان نسل کی اسلام اور مسجد سے دوری ہے۔ آئمہ مساجد اور خطباء اپنے دروس کے ذریعے مسلمانوں کو اس کتاب کی راہنمائی دیں۔


خبر کا کوڈ: 960238

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960238/لاہور-کتاب-خالص-لوگ-اور-مخلص-حکومت-کی-تقریب-رونمائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org