QR CodeQR Code

حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی کیساتھ مذاکرات کا فیصلہ، آج رابطہ کیا جائے گا

24 Oct 2021 09:23

وزیر داخلہ کو آئی پنجاب نے امن و امان کی صورتحال اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے مذہبی جماعت کے احتجاج کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا اور مستقبل کے لائحہ عمل بارے تمام متعلقہ اداروں سے رائے لی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت لاہور میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کے آپشن پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں امن کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر لاہور میں امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، سینیٹر اعجاز چودھری، علی امین گنڈاپور اور صوبائی وزیر پراسیکیوشن چودھری ظہیرالدین نے اجلاس میں شرکت کی۔

چیف سیکرٹری کامران علی افضل، آئی جی پنجاب راو سردار علی خان، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم حسین بہادر اور کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کو آئی پنجاب نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے کالعدم مذہبی جماعت کے احتجاج کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا اور مستقبل کے لائحہ عمل بارے تمام متعلقہ اداروں سے رائے لی۔ اجلاس میں مذہبی جماعت سے مذاکرات پر غور ہوا اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 960240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960240/حکومت-کا-کالعدم-ٹی-ایل-پی-کیساتھ-مذاکرات-فیصلہ-ا-ج-رابطہ-کیا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org