0
Sunday 24 Oct 2021 10:24

قرآن مجید اور اسوہ حسنہ پر عمل کرکے طاقتور ترین قوم بن سکتے ہیں، عارف علوی

قرآن مجید اور اسوہ حسنہ پر عمل کرکے طاقتور ترین قوم بن سکتے ہیں، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم کا رحمت للعالمین اتھارٹی بنانے کا فیصلہ بہت بڑا قدم ہے، قرآن مجید اور اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہم دنیا کی طاقتور ترین قوم بن سکتے ہیں، ہمیں اپنی قوم کی تربیت کرنی چاہیئے، اس ضمن میں سب سے پہلے علمائے کرام عبادات کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کی تربیت دیں، حکومت اچھی اور معیاری تعلیم کے لئے کام کر رہی ہے۔ گورنر ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں منعقدہ سیرت النبیۖ کانفرنس سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم رحمت العالمین اتھارٹی بنا رہے ہیں، یہ اتھارٹی وزیراعظم کو مشورہ دیگی اور تمام عالم اسلام کے علماء کرام اس میں شامل ہوں گے، لیکن پاکستان کے علماء کرام اسے لیڈ کریں گے، کیونکہ علماء کرام کی مدد کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے، اللہ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ریاست مدینہ بنائیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے، وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں اور یہ اتھارٹی اس ویژن کی عکاس ثابت ہوگی، اس ضمن میں علماء کرام کا کردار انتہائی ناگزیر ہے، تاکہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 960247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش