0
Sunday 24 Oct 2021 10:57

پارا چنار، لکڑی کاٹنے کا تنازع، 4 افراد جاں بحق

پارا چنار، لکڑی کاٹنے کا تنازع، 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختون خوا کے ضلع کرم کے صدر مقام پارا چنار میں جنگلات کی لکڑی کاٹنے کے تنازع پر 2 قبائل کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔ فریقین میں فائر بندی کی کوشش کے دوران جرگہ ممبر بھی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پاک افغان سرحد پر لکڑی کاٹنے کے تنازع پر 2 قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ ڈی پی او کرم طاہر اقبال کا کہنا ہے کہ فائر بندی اور مورچے خالی کروانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 960248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش