QR CodeQR Code

پاکستان افغان حکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ تنہا نہیں کریگا، چوہدری فواد حسین

24 Oct 2021 11:11

دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ نریندر مودی ہیں۔ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ تنہا نہیں کرے گا۔ جامع حکومت کی تشکیل کیلئے چاہتے ہیں کہ افغان عبوری حکومت کو مضبوط کیا جائے۔ دبئی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ چودھری فواد حسین نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ نریندر مودی ہیں۔ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث دنیا بھر میں کھانے پینے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 960250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960250/پاکستان-افغان-حکومت-تسلیم-کرنے-کا-فیصلہ-تنہا-نہیں-کریگا-چوہدری-فواد-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org