QR CodeQR Code

لاہور، کالعدم ٹی ایل پی کیخلاف پولیس چوکی پر حملے کا مقدمہ درج

24 Oct 2021 11:30

ایف آئی آر میں دہشتگردی، سولہ ایم پی او اور ڈکیتی سمیت سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مظاہرین نے چوکی پر حملہ کیا اور مال خانہ سے 3 پستول اٹھا کر لے گئے، مظاہرین نے پولیس چوکی میں موجود موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا جبکہ چوکی کے دروازے اور کھڑکیاں بھی توڑ دیں۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں کیخلاف لاہور میں ریواز گارڈن پولیس چوکی پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ کالعدم ٹی ایل پی کے 23 عہدیداروں سمیت 200 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ چوکی انچارج وقاص علی کی مدعیت میں تھانہ ساندہ میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں دہشتگردی، سولہ ایم پی او اور ڈکیتی سمیت سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مظاہرین نے چوکی پر حملہ کیا اور مال خانہ سے 3 پستول اٹھا کر لے گئے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مظاہرین نے پولیس چوکی میں موجود موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا جبکہ چوکی کے دروازے اور کھڑکیاں بھی توڑ دیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین چوکی سے 60 ہزار روپے نقدی اور 6 موبائل فون بھی لوٹ کر لے گئے۔ ایف آئی آر میں صفدر علی خان، حافظ انس رضوی، مہر محمد قاسم، پیر سرور شاہ، مفتی عمار، مولانا غلام عباس، مفتی وزیرالقادری، مفتی عابد رضا، حافظ عبدالستار، مولانا عاصم اشتیاق، سید احمد شاہ بخاری، سلیم ایڈووکیٹ، محسن ایڈووکیٹ، رمضان ایڈووکیٹ سمیت 23 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 960252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960252/لاہور-کالعدم-ٹی-ایل-پی-کیخلاف-پولیس-چوکی-پر-حملے-کا-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org