0
Sunday 24 Oct 2021 11:34

آزاد کشمیر کا 74 واں یومِ تاسیس

آزاد کشمیر کا 74 واں یومِ تاسیس
اسلام ٹائمز۔ ریاست کشمیر میں آزاد حکومت کا 74 واں یومِ تاسیس منایا جا رہا ہے، اس موقع پر تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد، میرپور، نکیال اور راولاکوٹ سمیت مختلف شہروں میں یومِ تاسیس کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں پاکستان اور آزادکشمیر کے پرچم لہرائے گئے۔ مظفرآباد کے ہائی کورٹ پریڈ گراؤنڈ میں مرکزی تقریب منقعد ہوئی، جس میں قائم مقام صدر آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے قومی پرچم لہرایا۔ میر پور آزاد کشمیر میں میونسپل کارپوریشن کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نکیال اور راولا کوٹ سمیت مختلف شہروں میں بھی یومِ تاسیس کے موقع پر تقریبات منعقد کی گئیں۔ یومِ تاسیس کی تقریبات میں شہریوں، سول سوسائٹی، وکلاء اور انتظامی آفیسران بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 960253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش