0
Sunday 24 Oct 2021 11:53

رجب طیب اردوان کا امریکا سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ قرار دینے کا حکم

رجب طیب اردوان کا امریکا سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ قرار دینے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا اور کینیڈا سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ قرار دینے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق ناپسندیدہ قرار دیے جانے والے ملکوں کے سفیروں میں امریکا، کینیڈا، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے اور سویڈن شامل ہیں۔ ان سفیروں نے غداری اور بغاوت کے مقدمات کا سامنا کرنے والے عثمان کوالا کی حمایت میں بیان دیا تھا جس کے پیش نظر ترک صدر کا مذکورہ بیان سامنے آیا ہے۔ ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جن سفیروں کو ترکی کی سمجھ نہیں آ رہی تو انھیں ہمارا ملک چھوڑ دینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 960255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش