0
Sunday 24 Oct 2021 13:00

لاہور، میٹرو بس سروس محدود بحال، اورنج ٹرین بند رہے گی

لاہور، میٹرو بس سروس محدود بحال، اورنج ٹرین بند رہے گی
اسلام ٹائمز۔ لاہور شہر میں احتجاجی مظاہرے کے دوران ہونیوالی توڑ پھوڑ کے پیش نظر میٹرو بس سروس آج بھی محدود چلے گی جبکہ اورنج لائن ٹرین بند رہے گی۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے ہدایات کے بعد میٹرو بس سروس کو گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلایا جا رہا ہے۔ میٹرو بس سروس ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک  بند رہے گی۔

انتظامیہ کے مطابق راوی ٹول پلازہ کی مرمت اور ٹریک پر سے کنٹینرز ہٹانے تک میٹرو بس سروس محدود رہے گی۔ دوسری جانب اورنج لائن ٹرین کے 4 اسٹیشنز مظاہرین کی توڑ پھوڑ سے متاثر ہونے کے باعث ٹرین بند رہے گی۔ اورنج لائن ٹرین سروس کو بند ہوئے آج پانچواں روز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کو منگل کے روز آپریشنل کیا جانا متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 960258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش