QR CodeQR Code

کراچی پولیس کی کارروائی، وارداتوں کی سینچری کرنے والے 4 ڈاکو گرفتار

24 Oct 2021 14:14

گرفتار ملزمان نے کراچی کے پوش علاقوں مین 100 وارداتیں کیں، ملزمان ڈکیتی کے دوران خواتین پر تشدد بھی کرتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 100 وارداتیں کرنے والے 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، ملزمان دوران ڈکیتی دستی بم سے گھر اڑانے کی دھمکی دیتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان نے کراچی کے پوش علاقوں مین 100 وارداتیں کیں، ملزمان ڈکیتی کے دوران خواتین پر تشدد بھی کرتے تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزموں کو گرفتار کرلیا، جن سے لوٹ کے مال کی برآمدگی، وارداتوں میں استعمال ہونے والے اسلحے سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 960269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960269/کراچی-پولیس-کی-کارروائی-وارداتوں-سینچری-کرنے-والے-4-ڈاکو-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org