0
Sunday 24 Oct 2021 14:29

حکومت کی منگل تک ٹی ایل پی کیخلاف درج مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی

حکومت ہمیشہ لچک رکھتی ہے، جوڈو کراٹے کرنا حکومت کا کام نہیں، شیخ رشید
حکومت کی منگل تک ٹی ایل پی کیخلاف درج مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں بذات خود ناموس رسالت(ص) اور ختم نبوت(ص) کا سپاہی ہوں، مذہبی جماعتوں سے ٹکراو کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سعد رضوی سے ون ٹو ون اور میٹنگ میں ملاقات ہوئی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پیر کی صبح 10 بجے کالعدم تحریک لبیک کے لوگ وزارت داخلہ میں آئیں گے، معاملے پر کمیٹی کا رکن سعد رضوی کی درخواست پر بنا ہوں، میں اس معاملے میں پڑنا ہی نہیں چاہتا تھا، درخواست بھی کی کہ مجھے معاف رکھیں مگر سعد رضوی کے اسرار پر کمیٹی کا رکن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سعد رضوی سے ون ٹو ون اور میٹنگ میں ملاقات ہوئی، 8 گھنٹے کی مشاورت ہوئی جس کے بعد طے پایا کہ منگل یا بدھ تک ٹی ایل پی کے کیسز واپس لے لئے جائیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیشہ لچک رکھتی ہے، جوڈو کراٹے کرنا حکومت کا کام نہیں، امن ومان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی سے کنٹینرز ہٹانے کی ہدایت کرتا ہوں، صرف جی ٹی روڈ پر کنٹینرز موجود رہیں گے، اتنے سارے کیمروں کے سامنے ڈنڈا نہیں چل سکتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے رکھا ہے، اس لئے ان کیساتھ کالعدم لکھا اور پڑھا جاتا ہے، شیڈول فور کے معاملات کو بھی دیکھیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو سوا 3 سال ہوگئے ہیں، ان شاء اللہ 5 سال پورے کریں گے،  میں  عمران خان کیساتھ آیا ہوں اور اسی کیساتھ جاؤں گا، میری ہمدردی عمران خان کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی متاثر ہے، اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ہی ہیں، نئے ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق وزارت دفاع یا وزارت اطلاع ہی بتا سکتی ہے، یہ میری وزارت کے دائرہ میں نہیں آتا۔
خبر کا کوڈ : 960273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش