0
Sunday 24 Oct 2021 15:45

مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے، حکومت نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے، ٹی ایل پی

مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے، حکومت نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے، ٹی ایل پی
اسلام ٹائمز۔ حکومتی کمیٹی کیساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے، فی الحال حکومتی کمیٹی نے وقت مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔ کالعدم تحریک لبیک کی مرکزی شوریٰ کے رکن نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مزاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے سعد حسین رضوی کی فوری رہائی اور فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا ہے جس پر حکومتی کمیٹی نے ہمارے مطالبات فی الفور منظور کرنے سے انکار کیا ہے۔
 
رکن شوریٰ کے مطابق حکومتی کمیٹی نے مطالبات پر غور و خوض کیلئے منگل تک کا وقت مانگا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ ہمارے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے، جہاں وزیراعظم کی مشاورت کے بعد معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ البتہ حکومت کیساتھ منگل تک مارچ کے شرکاء کا مریدکے میں روکنے پر اتفاق ہوا ہے، منگل کو حکومتی کمیٹی کے فیصلے کے بعد مارچ کو جاری رکھنے کا ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 960281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش