0
Sunday 24 Oct 2021 16:06

کالعدم تحریک لبیک کے حکومت سے مطالبات سامنے آ گئے

کالعدم تحریک لبیک کے حکومت سے مطالبات سامنے آ گئے
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان ہونیوالے مذاکرات میں تحریک لبیک کی جانب سے کئے گئے مطالبات سامنے آ گئے ہیں۔ انتہائی باوثوق حکومت ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ تحریک لبیک فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے دستبردار ہو گئی ہے اور دیگر مطالبات میں ٹی ایل پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعد رضوی سمیت گرفتار تمام رہنماوں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے، ٹی ایل پی کیخلاف اب تک درج ہونیوالے تمام مقدمات خارج کئے جائیں اور تحریک لبیک پاکستان پر عائد کی گئی پابندی کو فوری ختم کیا جائے۔ ٹی ایل پی کے مطالبات میں کہا گیا ہے کہ سعد رضوی کی ںظربندی کا ریفرنس بھی ختم کیا جائے۔ دوسری جانب حکومتی کمیٹی نے مطالبات کی منظوری کیلئے وزیراعظم سے مشاورت کرنے کے بعد منگل یا بدھ تک کا وقت مانگا ہے۔ جس پر ٹی ایل پی نے منگل تک مارچ روکنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 960282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش