0
Sunday 24 Oct 2021 18:53

لاہور، حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں “جشن میلاد صادقین" کا انعقاد

لاہور، حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں “جشن میلاد صادقین" کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کی خوشی میں ”جشن میلاد صادقین“ کا اہتمام کیا گیا۔ جشن صادقین کی مناسبت سے جامعہ میں چراغاں کیا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ جشن میلاد صادقین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد ارشد ترابی نے کہا کہ جتنی بڑی عظیم ہستی ہوگی اتنے ہی بڑے پیمانے پر ان کا یوم ِ ولادت منایا جاتا ہے۔ کائنات میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر کوئی ہستی نہیں۔ اس لئے ان کا یوم ولادت بھی مسلمان اتنی ہی عظمت سے مناتے ہیں، جتنی بڑی وہ شخصیت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رسول اللہ کے بعدان کی ذریت طیبہ کے 13 معصومین ہیں جن میں چھٹے تاجدار امامت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی حیثیت بہت ممتاز ہے۔ ان کے دور ِ امامت میں اسلامی تعلیمات کو فقہ جعفری کا نام دیا گیا چونکہ انہوں نے بہت بڑے پیمانے پر اسلامی تعلیمات کی تعلیم دی اور مختلف شعبہ جات میں ماہرین کی تربیت کی۔ برادران اہلسنت کی فقہ حنفیہ کے بانی امام ابوحنیفہ اور معروف کیمیا دان جابر بن حیان، صادق آل محمد کے شاگردوں میں سے ہیں۔ مولانا محمد ارشد ترابی نے کہا کہ پیغمبر اکرم رحمت اللعالمین اور پوری کائنات کیلئے قیامت تک کی انسانیت کی تعلیم و تربیت اور اعلیٰ اخلاق کیلئے معلم ، مربی و نمونہ عمل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 960292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش