0
Sunday 24 Oct 2021 19:00

عوام پیٹرول، آٹے اور چینی کی دگنی قیمتیں برداشت نہیں کرسکتے، مفتاح اسماعیل

عوام پیٹرول، آٹے اور چینی کی دگنی قیمتیں برداشت نہیں کرسکتے، مفتاح اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام پیٹرول، آٹے اور چینی کی دگنی قیمتیں برداشت نہیں کرسکتے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تین سال قبل جب ہم گئے تو ملک گندم میں خود کفیل تھا۔ انہوں نےسوال اٹھایا کہ اس دورانیے میں ایسا کیا ہوگیا کہ آج ہم گندم باہر سے منگوا رہے ہیں؟ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ 35 سال کی تاریخ میں ملک میں سب سے کم کپاس پیدا ہوئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج مغرب، خلیجی ممالک اور چین ہم سے خفا ہے۔
خبر کا کوڈ : 960295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش