0
Sunday 24 Oct 2021 21:16

بھارت میں کورونا وائرس مثبت معاملوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد کیسز

بھارت میں کورونا وائرس مثبت معاملوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ اتوار کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 15 ہزار 906 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 479 ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک بھر میں کورونا سے 561 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست کیرالہ میں کورونا کی صورتحال ملک کے صوبوں میں تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 8 ہزار 909 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 65 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کی شرح بڑھ کر 1.19 فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ 55 دنوں سے روزانہ وائرس کی شرح تین فیصد سے نیچے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اب تک بھارت میں کورونا کے کل تین کروڑ، 41 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 594 ہے۔ اب تک تین کروڑ 35 لاکھ 48 ہزار 605 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.17 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 13 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 960297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش