0
Sunday 24 Oct 2021 21:15

مقبوضہ کشمیر، شوپیاں میں ’فورسز کیمپ‘ کے نزدیک عام شہری کی جانبحق

مقبوضہ کشمیر، شوپیاں میں ’فورسز کیمپ‘ کے نزدیک عام شہری کی جانبحق
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں کے بابا پورہ میں واقع قابض فورسز کے ایک کیمپ کے نزدیک اتوار کی صبح ایک عام شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ضلع پولیس شوپیاں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مذکورہ شہری کی ہلاکت کا واقعہ جنگجوؤں اور سی آر پی ایف کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم عسکری پسندوں نے اتوار کی صبح ساڑھے دس بجے بابا پورہ شوپیاں میں 178 بٹالین سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر حملہ کیا۔ سی آر پی ایف نے جوابی فائرنگ کی اور کراس فائرنگ کے دوران ایک عدم شناخت شخص مارا گیا ہے۔ ذرائع نے مہلوک شہری کی شناخت اننت ناگ کے رہنے والے شاہد احمد کے طور پر کی ہے۔ بتا دیں کہ عام شہری کی ہلاکت کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 960299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش