0
Sunday 24 Oct 2021 19:08

آج رات تک وزیراعلیٰ جام کمال کا استعفیٰ آسکتا ہے، بابر موسیٰ خیل

آج رات تک وزیراعلیٰ جام کمال کا استعفیٰ آسکتا ہے، بابر موسیٰ خیل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ جام کمال خان کے اتحادی اور بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع کوئٹہ میں موجود ہیں۔ امید ہے کہ آج بلوچستان کا سیاسی مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج رات تک وزیراعلیٰ جام کمال کا استعفیٰ آسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ اور انکے ساتھی مان جائیں تو اسمبلی میں ووٹنگ کی نوبت نہیں آئے گی۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری جماعت تحریک انصاف بی اے پی کے ساتھ ہے۔ جہاں بی اے پی کے اراکین کی اکثریت ہوگی، ہم وہاں ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 960301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش