QR CodeQR Code

آج رات تک وزیراعلیٰ جام کمال کا استعفیٰ آسکتا ہے، بابر موسیٰ خیل

24 Oct 2021 19:08

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی اسبملی کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ چیئرمین صادق سنجرانی اور وزیر دفاع کوئٹہ میں ہیں۔ انکے مطابق آج رات وزیراعلیٰ بلوچستان کا استعفیٰ متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ جام کمال خان کے اتحادی اور بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع کوئٹہ میں موجود ہیں۔ امید ہے کہ آج بلوچستان کا سیاسی مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج رات تک وزیراعلیٰ جام کمال کا استعفیٰ آسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ اور انکے ساتھی مان جائیں تو اسمبلی میں ووٹنگ کی نوبت نہیں آئے گی۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری جماعت تحریک انصاف بی اے پی کے ساتھ ہے۔ جہاں بی اے پی کے اراکین کی اکثریت ہوگی، ہم وہاں ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 960301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960301/آج-رات-تک-وزیراعلی-جام-کمال-کا-استعفی-آسکتا-ہے-بابر-موسی-خیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org