0
Sunday 24 Oct 2021 19:36

بی جے پی نے کسانوں کو پریشان کرنیکی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے، اکھلیش یادو

بی جے پی نے کسانوں کو پریشان کرنیکی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے، اکھلیش یادو
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں دھان کی خریداری اور کھاد کی تقسیم میں بدانتظامی کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے کہا کہ یوپی کی بی جے پی حکومت کسانوں کو پریشان کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔ پرینکا گاندھی نے آج ایک ٹوئٹ کیا اور کہا کہ دھان کی خریداری بدانتظامی کے سبب لکھیم پور کے ایک کسان کو مندی میں پڑے دھان میں آگ لگانی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کی تقسیم میں بدانتظامی کی وجہ سے للت پور کے ایک کسان کی لائن میں کھڑے کھڑے موت ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت کسانوں کو ہراساں کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔ اس سے پہلے اکھیلیش یادو نے للت پور کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ بی جے پی کے راج میں اترپردیش میں کھاد کی کمی نے نہایت دردناک موڑ لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج للت پور میں 2 دنوں سے کھاد کی لائن میں لگے ہوئے ایک کسان کی موت افسوسناک خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں کسان کبھی بھی اتنا پریشان اور ذلیل نہیں ہوا جتنا بی جے پی کے دور حکومت میں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 960303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش