0
Sunday 24 Oct 2021 19:20

عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دینا عوام سے منافقت ہوگی، شازیہ مری

عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دینا عوام سے منافقت ہوگی، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کو بھگانے کیلئے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا ہوگی، قائد حزب اختلاف جلد از جلد عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں۔ ایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے فضا سازگار ہے، بزدار کو نکالنے کے بعد عمران خان کو نکالنا آسان ہوگا۔

ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دینا عوام سے منافقت ہوگی۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ مہنگائی اورمعاشی بدحالی عوام کو پامال کررہی ہے، آٹا، چاول، گھی، دالیں اور سبزیاں غریب کی قوت خرید سے باہر ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ درمیانہ طبقہ غربت کی لکیر سے نیچے آچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 960304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش