QR CodeQR Code

ناراض ممبران سے حکومت بنتی ہے تو اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار ہیں، جام کمال

24 Oct 2021 19:29

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ ناراض ممبران سے حکومت بنتی ہے، تو اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار ہیں۔ اقتدار اور لالچ کے بھوکے اپنا یہ شوق بھی پورا کر لیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وفاقی وزراء کو بلوچستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے روکیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء پی ٹی آئی بلوچستان کو اپنا کردار ادا کرنے کا موقع دیں۔ میں نے اپنا اختیار اپنے گروپ بی اے پی کے اراکین اور اتحادیوں کو دیا ہے۔ موجودہ منظرنامے میں جو بھی بہتر ہوگا وہ فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ناراض ممبران سے حکومت بنتی ہے، تو اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار ہیں۔ اقتدار اور لالچ کے بھوکے اپنا یہ شوق بھی پورا کر لیں۔ صوبے کو آنے والے دنوں میں جو بھی نقصانات ہونگے، اس کے ذمہ دار ناراض گروپ اور چند مافیاز ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 960307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960307/ناراض-ممبران-سے-حکومت-بنتی-ہے-اپوزیشن-میں-بیٹھنے-کو-تیار-ہیں-جام-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org