QR CodeQR Code

حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی ذات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ اسد اقبال زیدی

24 Oct 2021 19:48

سکھر پریس کلب پر ریلی کے شرکاء سے خطاب میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ علماء کرام نے مزید کہا کہ رسول خدا (ص) نے ہمیشہ اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیا، سارے مسلمان مل کر رسول خدا (ص) کی زندگی پر عمل کرتے ہوئے تمام اسلام دشمن قوتوں کو شکست دے سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع سکھر کے زیر اہتمام کربلا میدان روہڑی تا سکھر پریس کلب تک شان مصطفی (ص) ریلی نکالی گئی۔ شرکائے ریلی کی جانب سے شان مصطفی (ص) زندہ باد، لیبک یار رسول اللہ، سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں سے شہر کی فضاء گونج اٹھی۔ ریلی سکھر پریس کلب پہنچے پر شرکاء کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ریلی میں شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے شرکت کی جبکہ دیگر رہنماؤں میں ڈویژنل صدر علامہ ریاض حسین روحانی، میر صادق ٹالپر، علامہ اختر حسین کاظم، کاشف مہر، مولانا ریاض حسین موریجو، مولانا حاکم علی حیدری، مولانا ظفر حسین سمیت کارکنان کی کثیر تعداد شریک تھی۔

شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کا کہنا تھا کہ رسول خدا (ص) کی شخصیت عالمین کیلئے رحمت ہے اور عالم اسلام کیلئے ایک نمونہ عمل ہے، حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی ذات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔ علماء کرام نے مزید کہا کہ رسول خدا (ص) نے ہمیشہ اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیا، سارے مسلمان مل کر رسول خدا (ص) کی زندگی پر عمل کرتے ہوئے تمام اسلام دشمن قوتوں کو شکست دے سکتے ہیں۔ ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 960309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960309/حضرت-محمد-مصطفی-ص-کی-ذات-امت-مسلمہ-کیلئے-مشعل-راہ-ہے-علامہ-اسد-اقبال-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org