QR CodeQR Code

اسرائیل فتنہ انگیزی کا بجٹ مختص کرنیکے بجائے ایرانی جوابی کارروائی سے ہونیوالے نقصان کے مداوے کی فکر کرے، علی شمخانی

24 Oct 2021 21:09

اسرائیل کیجانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کیلئے ڈیڑھ بلین ڈالر کا بجٹ مختص کئے جانیکے جواب میں ٹوئٹر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں سربراہ ایرانی قومی سلامتی کمیشن نے تاکید کی ہے کہ اسرائیل کو چاہئے کہ وہ شرارت کیلئے بجٹ مختص کرنیکے بجائے ایرانی جوابی کارروائی سے ہونیوالے وسیع نقصان کے مداوے کی فکر کرے!


اسلام ٹائمز۔ ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ اور رہبر انقلاب اسلامی کے خصوصی نمائندے ایڈمرل علی شمخانی نے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے ایران کے خلاف تخریبی کارروائیوں کے بجٹ مختص کئے جانے کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹوئٹر پیغام میں ایڈمرل علی شمخانی نے غاصب صیہونی رژیم کو مخاطب قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کو چاہئے کہ وہ ایران کے خلاف شرسرت آمیز اقدامات کی انجام دہی کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر کا بجٹ مختص کرنے کے بجائے ایران کے منہ توڑ جواب کے باعث ہونے والے دسیوں ہزار ارب ڈالر کے نقصان کو پورا کرنے کی فکر کرے!



واضح رہے کہ چند روز قبل ہی اسرائیلی ٹیلیویژن چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ صیہونی حکومت نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے سے متعلق اپنی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے 1.5 ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی رژیم نے یہ بجٹ زمین کے اوپر اور زیر زمین موجود ایرانی جوہری تنصیبات پر اپنے ممکنہ حملے کی تیاری کے لئے مختص کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 960312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960312/اسرائیل-فتنہ-انگیزی-کا-بجٹ-مختص-کرنیکے-بجائے-ایرانی-جوابی-کارروائی-سے-ہونیوالے-نقصان-کے-مداوے-کی-فکر-کرے-علی-شمخانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org