QR CodeQR Code

ڈی آئی خان میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق

25 Oct 2021 00:37

پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد کانسٹیبل کی کلاشنکوف اور موٹر سائکل بھی ساتھ لے گئے تاہم واقعہ کے بعد علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ڈی آئی خان کے تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل اکرام اللہ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات تھا اور ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا، تاہم راستے میں 2 موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد کانسٹیبل کی کلاشنکوف اور موٹر سائکل بھی ساتھ لے گئے تاہم واقعہ کے بعد علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 960326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960326/ڈی-آئی-خان-میں-پولیو-ٹیم-کی-سیکیورٹی-پر-تعینات-پولیس-اہلکار-فائرنگ-سے-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org