0
Monday 25 Oct 2021 00:37

ڈی آئی خان میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق

ڈی آئی خان میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ڈی آئی خان کے تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل اکرام اللہ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات تھا اور ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا، تاہم راستے میں 2 موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد کانسٹیبل کی کلاشنکوف اور موٹر سائکل بھی ساتھ لے گئے تاہم واقعہ کے بعد علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 960326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش