QR CodeQR Code

پشاور، خانہ فرہنگ ایران میں ’’وحدت امت میراث نبوت" کانفرنس کا انعقاد

25 Oct 2021 23:23

کانفرنس میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ، البصیرہ کے سربراہ سید ثاقب اکبر نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی اور دیگر نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ البصیرہ پاکستان کے زیراہتمام اور خانہ فرہنگ جہموری اسلامی ایران پشاور کے تعاون سے جشن ولادت باسعادت ختمی مرتبت، سید المرسلین، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے ’’وحدت امت میراث نبوت" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ، البصیرہ کے سربراہ سید ثاقب اکبر نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی، جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء صابر حسین اعوان، علامہ ارشاد علی اور دیگر مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے ہفتہ وحدت اور جشن صادقین کے حوالے سے خطابات کئے۔


خبر کا کوڈ: 960334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960334/پشاور-خانہ-فرہنگ-ایران-میں-وحدت-امت-میراث-نبوت-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org