0
Monday 25 Oct 2021 12:43

کالعدم تحریک لبیک کا لانگ مارچ، شہید ہونیوالے 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج

کالعدم تحریک لبیک کا لانگ مارچ، شہید ہونیوالے 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کالعدم تحریک لبیک کے مارچ کے دوران شہید ہونیوالے 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی سید زاہد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ شہید ایوب اور خالد سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے۔ پولیس کی گاڑی حملہ آوروں سے بچنے کیلئے نکلی تو اہلکاروں خالد اور ایوب سے ٹکرا گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق حملہ آوروں نے شہید ہونیوالے اہلکاروں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور سامان بھی چھین لیا۔
 
مقدمے میں حافظ انس رضوی سمیت 38 عہدیداروں اور 200 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ مقدمہ دہشت گردی، قتل، ڈکیتی اور سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ دھرنے اور لانگ مارچ کے دوران کالعدم تحریک لبیک کے قائدین اور کارکنوں کیخلاف لاہور شہر میں 12 سے زائد پر مقدمات درج ہوئے ہیں۔ مقدمات تھانہ ملت پارک، تھانہ اقبال ٹاون، نواں کوٹ، شفیق آباد، راوی روڈ، تھانہ شاہدرہ، ساندہ اور تھانہ نیو انارکلی میں درج کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 960381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش