0
Monday 25 Oct 2021 13:08

وزیراعظم نے جمشید اقبال چیمہ کا استعفیٰ منظور کرلیا

وزیراعظم نے جمشید اقبال چیمہ کا استعفیٰ منظور کرلیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے جمشید اقبال چیمہ کا بطور معاونِ خصوصی استعفیٰ منظور کر لیا۔  کابینہ ڈویژن نے استعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، نوٹی فکیشن کے مطابق استعفیٰ کی منظوری کا اطلاق 22 اکتوبر 2021ء سے ہو گا۔  جمشید اقبال چیمہ نے گزشتہ دنوں معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، پی ٹی آئی نےاین اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کیلئے جمشید چیمہ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے پرویز ملک کے انتقال کے باعث این اے133 لاہور کی نشست خالی ہوئی ہے۔ جمشید اقبال چیمہ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی ٹی وی پر نظر آتی ہے، پوری دنیا میں مہنگائی آئی ہے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن نےکبھی ذکر نہیں کیا کہ سندھ میں مہنگائی زیادہ ہے، اپوزیشن عوام کو اشتعال دلا رہی ہے،2011 کے بعد اب ایکسپورٹس بڑھی ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 960386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش