QR CodeQR Code

کوئٹہ، عبدالقدوس بزنجو اسپیکر کے عہدے سے مستعفی، وزیراعلیٰ کیلئے نامزد

25 Oct 2021 15:27

ترجمان بی اے پی کے مطابق اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ کے بعد عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گورنر بلوچستان کی جانب سے استعفے کی منظوری کے بعد نئے اسپیکر کے کاغذات جمع ہوںگے۔ ذرائع کے مطابق بی اے پی کی جانب سے نئے اسپیکر کیلئے میر جان مجالی کا نام زیر غور ہے۔
 
دوسری جانب عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ نامزد کئے گئے ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے عبدالقدوس بزنجو کو آئندہ وزیراعلیٰ نامزد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی، بی این پی عوامی، جے یو آئی اور بی اے پی کے ناراض اراکین آنے والی حکومت میں شامل ہوںگے۔ ان کے مطابق حکومت سازی سے متعلق پی ٹی آئی کے ساتھ بھی مشاورت جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 960417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960417/کوئٹہ-عبدالقدوس-بزنجو-اسپیکر-کے-عہدے-سے-مستعفی-وزیراعلی-کیلئے-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org