QR CodeQR Code

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، جیالے رہنما شرجیل میمن پر فردِ جرم عائد

25 Oct 2021 16:26

ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا، جس کے بعد عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 10 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شرجیل میمن و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی، سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے‌۔ احتساب عدالت نے شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا، جس کے بعد عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 10 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن اور دیگر 16 افراد پر محکمہ اطلاعات سندھ کے اشتہارات کے فنڈز کو 5.76 ارب روپے کے غلط استعمال کا الزام ہے، نیب نے ان کے خلاف 2016ء میں ایک ریفرنس دائر کیا تھا، جس میں مختلف اخبارات اور چینلز کو مفاد عامہ کے اشتہارات چلانے اور دیگر کو ٹھیکے دینے میں مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔


خبر کا کوڈ: 960421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960421/آمدن-سے-زائد-اثاثہ-جات-ریفرنس-جیالے-رہنما-شرجیل-میمن-پر-فرد-جرم-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org