0
Monday 25 Oct 2021 16:31

گجر اور اورنگی نالہ متاثرین کیس، چیف جسٹس کے حکم پر وزیراعلیٰ سندھ عدالت میں پیش

گجر اور اورنگی نالہ متاثرین کیس، چیف جسٹس کے حکم پر وزیراعلیٰ سندھ عدالت میں پیش
اسلام ٹائمز۔ گجر نالہ اور اورنگی نالہ متاثرین کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے طلب کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پیش ہوگئے، جبکہ عدالت نے سندھ ہائیکورٹ سے جاری حکم امتناع ختم کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں گجر نالہ اور اورنگی نالہ متاثرین کے کیس پر سماعت ہوئی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جی بتائیں کیا پیشرفت ہوئی؟ گجر نالہ متاثرین کی بحالی کیلئے ابتک کیا کیا؟ عملی طور پر گراؤنڈ پر کیا ہو رہا ہے، جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ جمع کرا دی، کچھ مالی ایشوز آرہے ہیں۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سے کہیں فوری پہنچیں۔

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ بلائیں وزیراعلیٰ سندھ کو ابھی ان سے ہی پوچھیں گے، آپ لوگ عدالت کا مذاق اڑا رہے ہیں؟ یہ کیا رپورٹ پیش کی ہے آپ نے؟ سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ سے جاری حکم امتناع ختم کر دیئے، عدالت نے تمام تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جعلی لیز پر قائم مکانات، کمرشل تعمیرات فوری گرائی جائیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے متاثرین کو متبادل جگہ آباد کرنے کا حکم دے رکھا تھا ، عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ سے رپورٹ طلب کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 960422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش