QR CodeQR Code

جی بی کونسل الیکشن کا شیڈول ایک روز میں دوسری بار تبدیل

25 Oct 2021 17:00

پیر کے روز چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پولنگ کی تاریخ 10 نومبر مقرر کی گئی۔ تھوڑی دیر بعد ایک اور نوٹیفکیشن جاری کرکے شیڈول کو پھر تبدیل کر دیا گیا اور پولنگ کی تاریخ 12 نومبر مقرر کر دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ گلت بلتستان کونسل کے انتخابات کے شیڈول کو ایک ہی روز میں دو مرتبہ تبدیل کر دیا گیا۔ پیر کے روز چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پولنگ کی تاریخ 10 نومبر مقرر کی گئی۔ تھوڑی دیر بعد ایک اور نوٹیفکیشن جاری کرکے شیڈول کو پھر تبدیل کر دیا گیا اور پولنگ کی تاریخ 12 نومبر مقرر کر دی گئی۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے29 اکتوبر مقرر کی گئی ہے جبکہ 30 اور 31 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ہوگی۔ 2 اور 3 نومبر کو کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کی جا سکے گی۔ 4 سے 6 اکتوبر تک چیف الیکشن کمشنر اپیلوں پر فیصلہ سنائے گا۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق 7 اور 8 نومبر کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے، 9 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔ 12 نومبر کو کونسل کے چھ ممبران کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے 18 اکتوبر کو جی بی کونسل الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت پولنگ 8 نومبر کو ہونی تھی۔ پیر کے روز چیف الیکشن کمشنر نے توسیع کرتے ہوئے پولنگ کی تاریخ  پہلے 10 اور پھر بعد میں 12 نومبر مقرر کر دی۔


خبر کا کوڈ: 960427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960427/جی-بی-کونسل-الیکشن-کا-شیڈول-ایک-روز-میں-دوسری-بار-تبدیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org