0
Monday 25 Oct 2021 17:05

خیبر پختونخوا، پولیو ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکار اعزازیئے سے محروم

خیبر پختونخوا، پولیو ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکار اعزازیئے سے محروم
اسلام ٹائمز۔ پولیو ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دینے والے خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار گزشتہ 3 سال سے اپنے اعزازیئے سے محروم ہیں۔ یہ انکشاف یقینا تشویشناک ہے کہ اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر دور دراز علاقوں میں پولیو ڈیوٹی انجام دینے والے خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار برسوں سے اپنے اعزازیئے سے محروم ہیں۔ خیبر پختونخوا میں یہ جملہ ضرب المثل بن چکا ہے کہ پولیو ویکسین مہم سے شاید اتنے بچے بیماری سے نہ بچائے جا سکے ہوں، جتنےپولیس اہلکار اس مہم کے دوران اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ پولیو مہم کے دوران پولیس اہلکار تخریبی کارروائیوں کا نشانہ بن کر اپنی جانیں قربان کر چکے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے، مگراعلی حکام کی بےحسی کا اندازہ لگانے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ گزشتہ 3 سالوں سے پولیو ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکار اپنے اعزایئے سے محروم ہیں، یہاں تک کہ دور دراز علاقوں میں جانے کیلئے کنونس کا انتظام بھی انہوں نے خود کرنا ہے، یہاں تک کہ انہیں موٹر سائیکل کا پٹرول بھی اپنی جیب سے ادا کرنا ہے۔ پولیو ٹیموں کے ذمہ داران بھی اس بات سے لاعلمی کا اظہار کر چکے ہیں کہ حفاظتی ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں کو اعزازیہ کتنی مدت سے نہیں ملا۔ 
 
خبر کا کوڈ : 960428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش