0
Monday 25 Oct 2021 22:58

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12.30 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسینیشن

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12.30 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسینیشن
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکیسن لگائے گئے جس سے ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 102.27 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے پیر کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 30 ہزار 720 لوگوں کو کووڈ ویکسین دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک مجموعی ویکسینیشن 102 کروڑ 27 لاکھ 12 ہزار 895 تک ہوچکی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران 18762 کووڈ مریض شفایاب ہوئے جس سے اب تک ملک میں تین کروڑ 35 لاکھ 67 ہزار 367 افراد کووڈ سے آزاد ہوچکے ہیں، اسکی شرح 98.18 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14306 نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ایک لاکھ 67 ہزار 695 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ تعداد 239 دنوں میں سب سے کم ہے۔ کووڈ 19 سے متاثر ہونے کی شرح 0.49 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل 9 لاکھ 98 ہزار 397 کووڈ ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 60 کروڑ سات لاکھ 69 ہزار 717 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 960439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش