0
Monday 25 Oct 2021 23:22

ایسی سیاست ہم نے کبھی نہیں دیکھی جو آج دیکھ رہے ہیں، خورشید شاہ

ایسی سیاست ہم نے کبھی نہیں دیکھی جو آج دیکھ رہے ہیں، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو آنے سے پہلے ہی پتا تھا کہ اسے کچھ بھی پتا نہیں ہے۔ سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے، میرے خلاف انتقامی کیس بنایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ سے کہا کہ اس حکومت نے کافی بلنڈر کئے ہیں، ایک بلنڈر یہ کہ خودکشی کرلوں گا، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، یہ اب کہتے ہیں مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو کس حال میں پہنچا دیا ہے، لوہا اور سیمنٹ اتنا مہنگا کردیا کہ اب لوگ مکان بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کارخانے بند ہوگئے، بجلی مہنگی ہوگئی، پی ٹی آئی حکومت نے ہر سیکٹر کو تباہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سیاست ہم نے کبھی نہیں دیکھی جو آج دیکھ رہے ہیں، آج بھی ہم پارلیمنٹ کو تقدس دیں تو ملک کا ہر ادارہ طاقتور ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 960447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش